Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 111
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔1
راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں
میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔
یَاہوِہ کے کام عظیم ہیں؛
اُن پر غور کرنے والوں کو بڑی راحت ملتی ہے۔
اُن کے کام پُرجلال اَور با حشمت ہیں،
اَور اُن کی راستی اَبد تک قائِم ہے۔
یَاہوِہ نے اَپنے عجائبات کی یادگار قائِم کی ہے؛
یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں۔
وہ اَپنے خوف ماننے والوں کو خُوراک مہیا کرتے ہیں؛
اَور اَپنا عہد اَبد تک یاد رکھتے ہیں۔
اُنہُوں نے غَیر قوموں کی مِیراث اَپنی اُمّت کو دے کر،
اَپنے کاموں کی قُوّت اُنہیں دِکھائی ہے۔
اُن کے ہاتھوں کے کام عدل اَور صداقت پر مَبنی ہیں؛
اَور اُن کے تمام قوانین قابلِ اِعتماد ہیں۔
اُن کا کلام ابدُالآباد قائِم رہے گا،
اُن کی بُنیاد صداقت اَور راستی پر رکھی گئی ہے۔
اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛
اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔
اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔
یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛
اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔
یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔
Source notes (1)
- Footnote سِتائش کرو۔ ہللّویاہ
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.