Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 112
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے،
اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔
اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛
راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔
اُس کا گھر مال و دولت سے بھرا رہتاہے،
اَور اُس کی راستبازی ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔
تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے،
وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔
سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا،
وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔
یقیناً وہ کبھی نہ ڈگمگائے گا؛
راستباز اِنسان ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
اُسے کسی بُری خبر کا خوف نہ ہوگا؛
اَور اُس کا دِل یَاہوِہ پر توکّل کرنے سے قائِم رہتاہے۔
اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛
آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔
اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے،
اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛
اَور اُن کا سینگ1 باعزّت بُلند کیا جائے گا۔
بدکار یہ دیکھ کر کُڑھے گا،
وہ اَپنے دانت پیسے گا اَور گھُل جائے گا؛
بدکار لوگوں کی مُرادیں بر نہ آئیں گی۔
Source notes (1)
- Footnote سینگ طاقت
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.