Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 110

داویؔد کا زبُور۔

یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا:

”میری داہنی طرف بیٹھو

جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو

تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“

یَاہوِہ آپ کی طاقت کا عصا صِیّونؔ سے آگے بڑھائیں گے،

”آپ اَپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کریں گے!“

آپ کی لشکر کشی کے دِن

آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے،

مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر

اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی

جَوانی کی شبنم کی مانند۔

یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے،

اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلیں گے نہیں:

”آپ ملکِ صِدقؔ کے طور پر

اَبد تک کاہِنؔ ہیں۔“

خُداوؔند آپ کے داہنے ہاتھ پر؛

اَپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچل ڈالیں گے۔1

وہ قوموں کا اِنصاف کریں گے اَور لاشوں کے ڈھیر لگا دیں گے،

اَور تمام رُوئے زمین کے حُکمرانوں کو کُچل ڈالیں گے۔

وہ راہ کے کنارے کی ندی سے پانی پیئیں گے،

اِس لیٔے وہ اَپنے سَر کو اُونچا کریں گے۔

Source notes (1)
  1. Footnote زبُور 143‏:5‏

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.