Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زکریاؔہ 5
اُڑتا ہُوا طُومار
مَیں نے پھر دیکھا کہ میرے سامنے ایک اُڑتا ہُوا طُومار ہے۔
فرشتہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دکھائی دے رہاہے؟“
مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک اُڑتا ہُوا طُومار دکھائی دے رہاہے، جِس کی لمبائی بیس ہاتھ1 اَور چوڑائی دس ہاتھ2 ہے۔“
تَب فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ لعنت ہے جو تمام دُنیا پر نازل ہونے کو ہے؛ اُس کی ایک طرف کی تحریر کے مُطابق ہر ایک چور جَلاوطن کیا جائے گا اَور اُس کی دُوسری طرف کی تحریر کے مُطابق جو کویٔی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے وہ سزا کے طور پر جَلاوطن ہوگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ یہ اعلان کرتے ہیں، ’ہیں اِس لعنت کو ہر ایک چور کے گھر میں اَور ہر ایک اُس شخص کے گھر میں بھیج رہا ہُوں جو میرے نام کی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے۔ اَور میری یہ لعنت اُس گھر میں قائِم رہے گی اَور اُس گھر کو اُس کی لکڑی اَور پتّھر سمیت برباد کر دے گی۔‘ “
ایک ٹوکری میں عورت
تَب وہ فرشتہ جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، سامنے آکر مُجھ سے کہا، نگاہیں اُٹھاکر، ”دیکھو کہ کیا ظاہر ہو رہاہے۔“
مَیں نے پُوچھا، ”یہ کیا ہے؟“
اُس نے جَواب دیا، ”یہ اناج ناپنے کی ایک ٹوکری ہے۔“ اُس نے پھر کہا، ”اِس ٹوکری میں مُلک کے سَب لوگوں کے گُناہ بھرے ہیں۔“
تَب سیسے کا سرپوش اُٹھایا گیا اَور ایک عورت ٹوکری میں بیٹھی ہُوئی تھی۔ چنانچہ اُس فرشتہ نے کہا، ”یہ بدکاری کی شَبیہ ہے اَور اُس نے اُس عورت کو پھر ٹوکری میں دبا دیا،“ اَور سیسے کے سرپوش سے ڈھک دیا۔
تَب مَیں نے نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ میرے سامنے دو عورتیں تھیں، جو اَپنے پروں سے ہَوا میں اُڑ رہی تھیں، اُن کے پر سارس کے پروں کی مانند لمبے تھے اَور وہ اُس ٹوکری کو آسمان اَور زمین کے درمیان اُٹھاکر اُڑ گئیں۔
مَیں نے اُس فرشتے سے پُوچھا، یہ ٹوکری کو کہاں لے جا رہی ہیں؟
اُس نے جَواب دیا، ”مُلک بابیل کو جہاں وہ اِس کے لئے ایک گھر تعمیر کرےگا اَور جَب وہ تیّار ہو جائے تو اُس میں یہ ٹوکری رکھی جائے گی۔“
Source notes (2)
- Footnote لمبائی بیس ہاتھ تقریباً نَو میٹر
- Footnote چوڑائی دس ہاتھ تقریباً ساڑھے چار میٹر
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.