Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

ملاکیؔ 4

اِنصاف اَور عہد کی تجدید

قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، یقیناً وہ دِن جلتی ہوئی آگ کی بھٹّی کی مانند آ رہاہے۔ تَب اُس دِن سَب مغروُر اَور بدکار بھُوسے کی مانند اَیسے جَلا دیئے جائیں گے کہ اُن کی جڑ یا شاخ کچھ باقی نہ بچےگی۔ لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔ تَب اُس دِن تُم بدکاروں کو اِس قدر کُچل دوگے؛ گویا وہ تمہارے پاؤں کے تلووں کی راکھ ہوں۔ جِس دِن میں عَمل کروں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

میرے بندے مَوشہ کی شَریعت، قوانین اَور طور طریقوں پر عَمل کرو جو مَیں نے اُسے کوہِ حورِبؔ پر تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے دیا تھا۔

دیکھو، یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آنے سے پہلے مَیں ایلیّاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔ اَور وہ والدین کے دِل کو اُن کی اَولاد کی طرف اَور اَولادوں کے دِل کو اُن کے والدین کی طرف مائل کرےگا؛ ورنہ مَیں آؤں گا اَور تمام مُلک پر تباہی نازل کر دُوں گا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.