Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024
زبُور 126:5
Verse 5 is marked below, with the whole chapter around it. Read from the start
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے،
تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔
تَب ہمارا مُنہ ہنسی سے بھرا تھا،
اَور ہماری زبان پر خُوشی کے نغمے تھے۔
تَب قوموں کے درمیان یہ کہا جانے لگا،
”یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔“
یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے عظیم کام کئے ہیں،
اَور ہم خُوشی سے پھُولے نہیں سماتے۔
اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند،
ہمیں بحال کر دیں۔
جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں
وہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔
جو بونے کے لیٔے بیج اُٹھاکر
روتا ہُوا جاتا ہے،
وہ پُولے اُٹھاکر
ہنستا ہُوا واپس ہوگا۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.