Skip to content
BibleKenya

‪Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024

زبُور 125

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں،

جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔

جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں،

اُسی طرح اَب سے اَبد تک

یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔

بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا،

تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔

اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا،

اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔

لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں،

اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔

اِسرائیل کی سلامتی ہو!

‪Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.