Skip to content
BibleKenya

‪Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024

زبُور 123

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں،

آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔

جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اَپنے خُداوؔند کی طرف،

اَور خادِمہ کی آنکھیں اَپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں،

اُسی طرح ہماری آنکھیں یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی طرف لگی رہتی ہیں،

جَب تک وہ ہم پر رحم نہ فرمائیں۔

ہم پر رحم کریں اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کریں،

کیونکہ ہم دُوسروں سے بہت ذِلّت اُٹھا چُکے ہیں۔

ہم نے مغروُروں کے تمسخر،

اَور گستاخوں کی حقارت کی

بہت برداشت کی۔

‪Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.