Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 99
یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں،
قومیں کانپنے لگیں؛
وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں،
زمین لرز جائے۔1
یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛
اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔
تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔
وہ قُدُّوس ہیں۔
بادشاہ2 جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے،
آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛
آپ نے یعقوب میں وُہی کیا
جو اِنصاف اَور راستی ہے۔
تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو،
اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛
وہ قُدُّوس ہیں۔
مَوشہ اَور اَہرونؔ خُدا کے کاہِنوں میں سے تھے،
اَور شموایلؔ اُن کا نام لینے والوں میں سے تھے؛
اُنہُوں نے یَاہوِہ کو پُکارا
اَور یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب دیا۔
خُدا نے بادل کے سُتون میں سے اُن سے کلام کیا؛
اُنہُوں نے خُدا کے قوانین کو اَور اُن آئین کو مانا جو خُدا نے اُن کو دئیے تھے۔
اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا،
خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛
آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے،
حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔
یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو،
اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو،
کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔
Source notes (2)
- Footnote مُکا 11:18؛ 19:6
- Footnote بادشاہ یہاں بادشاہ سے مُراد یَاہوِہ ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.