Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 98

ایک زبُور۔

یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ،

کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛

اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے

فتح1 حاصل کی ہے۔

یَاہوِہ نے قوموں پر اَپنی نَجات ظاہر کی ہے

اَور اَپنی راستی کا جلوہ دِکھایا ہے۔

خُدا نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اَپنی شفقت و مَحَبّت

اَور وفاداری کو یاد فرمایاہے؛

دُنیا کی اِنتہا تک لوگوں نے ہمارے

خُدا کی نَجات دیکھی ہے۔

یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو،

سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛

بربط پر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ سرائی کرو،

ہاں، سِتار اَور سریلی آواز کے ساتھ۔

نرسنگوں سے اَور قَرنا کی آواز سے یَاہوِہ،

یعنی ہمارے بادشاہ، کے سامنے خُوشی سے نعرے بُلند کرو۔

سمُندر اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے اُس میں خُوشی سے للکاریں،

اَور دُنیا اَور اُس کے سَب باشِندے بھی۔

دریا تالیاں بجائیں،

اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛

وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں،

کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔

اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛

اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔

Source notes (1)
  1. Footnote فتح یہاں نَجات کا معنی فتح ہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.