Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 97

یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں۔ زمین شادمان ہو؛

تمام جزیرے خُوشی منائیں۔

بادل اَور گہری تاریکی اُن کے اِردگرد ہیں؛

راستی اَور اِنصاف اُن کے تخت کی بُنیاد ہیں۔

آگ اُن کے آگے آگے چلتی ہے

اَور اُن کے مُخالفوں کو چاروں طرف بھسم کردیتی ہے۔

اُن کی بجلی جہاں کو رَوشن کرتی ہے؛

اَور زمین دیکھ کر لرزاں ہے۔

پہاڑ یَاہوِہ کے سامنے موم کی طرح پگھل جاتے ہیں،

یعنی ساری زمین کے یَاہوِہ کے سامنے۔

آسمان اُن کی راستی کا اعلان کرتا ہے،

اَور سَب قومیں اُن کا جلال دیکھتی ہیں۔

بُتوں کی پرستش کرنے والے،

اَور بُتوں پر فخر کرنے والے، سَب کے سَب شرمندہ کر دئیے گیٔے،

اَے معبُودو! یَاہوِہ کی عبادت کرو!

اَے یَاہوِہ، صِیّونؔ سُن کر خُوش ہوتاہے،

اَور یہُوداہؔ کے دیہات آپ کے اِنصاف کے باعث شادمان ہیں۔

کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ ساری زمین پر بُلند و بالا ہیں؛

آپ سَب معبُودوں سے کہیں اعلیٰ ہیں۔

یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھنے والے بدی سے نفرت کریں،

کیونکہ وہ اَپنے مُقدّسین کی جانوں کی حِفاظت کرتے ہیں،

اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے رِہائی بخشتے ہیں۔

صادقوں پر رَوشنی کا ظہُور ہوتاہے

اَور راست دِلوں پر خُوشی کا۔

اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش رہو،

اَور خُدا کے پاک نام کی سِتائش کرو۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.