Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 60

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”شُوشنؔ ایدوتھ“ یعنی شُوشنؔ شہادت کے سُرپر مَبنی داویؔد کا مِکتام‏ کی تصنیف تعلیم کے لیٔے۔ جَب آپ نے ارام نحرائیمؔ یعنی مسوپتامیہؔ اَور ارام ضوباہؔ سے جنگ کی۔ اَور جَب یُوآبؔ نے لَوٹ کر وادی شور میں بَارہ ہزار اِدُومیوں کو ہلاک کیا۔

اَے خُدا، آپ نے ہمیں ردّ کر دیا اَور ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں؛

آپ خفا ہو چُکے ہیں۔ اَب ہمیں بحال کریں!

آپ نے زمین کو لرزا دیا ہے اَور اُسے پھاڑ ڈالا ہے؛

اُس کے شگاف بھر دیں کیونکہ وہ تھرتھرا رہی ہے۔

آپ نے اَپنے لوگوں کو مایوس کُن لمحے دِکھائے؛

آپ نے ہمیں لڑکھڑا دینے والا انگوری شِیرہ پِلایا۔

لیکن جو آپ کا خوف مانتے ہیں اُن کی خاطِر آپ نے ایک پرچم برپا کیا ہے

جہاں وہ کمانوں کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے جمع ہو سکیں۔

اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں،

تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔

خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے:

”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا

اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔

گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛

اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے،

یہُوداہؔ کا مُلک میرا عصا ہے۔

مُوآب کا مُلک میرا مُنہ دھونے کا طشت ہے،

اِدُوم کے مُلک پر میں جُوتا پھینکتا ہُوں؛

اَور فلسطین کے مُلک پر میں فاتحانہ نعرہ مارتا ہُوں۔“

مُجھے اُس محکم شہر میں کون پہُنچائے گا؟

اِدُوم کے مُلک تک میری قیادت کون کرےگا؟

اَے خُدا، کیا آپ وہ نہیں جِس نے ہمیں ردّ کر دیا ہے

اَورجو اَب ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتے؟

دُشمن کے خِلاف ہمیں مدد پہُنچائیں،

کیونکہ اِنسان کی مدد فُضول ہے۔

ہم خُدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے،

اَور وُہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کریں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.