Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 61
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔
اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛
میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔
میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے،
میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔
کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں،
اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔
میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے
اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔
کیونکہ اَے خُدا، آپ نے میری مَنّتیں سُنی ہیں؛
اَور آپ نے مُجھے اُن لوگوں کی مِیراث عطا فرمائی ہے جو آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔
آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں،
اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں1 دیکھنے کے مواقع بخشیں۔
وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛
اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔
تَب میں ہمیشہ تک آپ کے نام کی سِتائش کرتا رہُوں گا
اَور روزانہ اَپنی مَنّتیں پُوری کروں گا۔
Source notes (1)
- Footnote پُشتیں اُس کے خاندان کا تسلسل اَولاد کے ذریعہ جو اُس کے بعد تخت پر بیٹھیں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.