Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 53
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ماحلتھ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا مشکیل۔
احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،
”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“
وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛
اُن میں کویٔی نہیں جو نیکی کرتا ہو۔
خُدا آسمان پر سے نیچے
بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں
تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند
اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛
اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،
ایک بھی نہیں۔
خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟
جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے
اَورجو خُدا کا نام کبھی نہیں لیتے۔
لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا،
جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔
خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛
تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔
کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی!
جَب خُدا اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے،
تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.