Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 46

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ بنی قورحؔ کی تصنیف۔ علاموت‏ کے سُرپر مَبنی ایک نغمہ۔

خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،

مُصیبت میں مُستعد مددگار

اِس لیٔے ہمیں کویٔی خوف نہیں خواہ زمین اُلٹ جائے

اَور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں جا گریں۔

خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے

اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔

ایک دریا ہے جِس کی نہریں خُدا کے شہر کو،

یعنی اُس پاک مقام کو جہاں خُداتعالیٰ کا مَسکن ہے شاداب کرتی ہیں۔

خُدا اُس شہر1 میں ہے، اُنہیں کبھی جنبش نہ ہوگی؛

صُبح سویرے خُدا اُن کی مدد کریں گے۔

قومیں اضطراب میں مُبتلا ہیں اَور سلطنتوں میں انقلاب آ گیا؛

وہ اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں اَور زمین پگھل جاتی ہے۔

قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛

یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔

آؤ اَور یَاہوِہ کے کاموں پر نظر ڈالو،

کہ اُنہُوں نے زمین پر کیسی کیسی ویرانیاں برپا کی ہیں۔

وہ زمین کی اِنتہا تک لڑائیاں موقُوف کراتے ہیں؛

وہ کمان توڑتے اَور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں،

اَور رتھوں کو آگ سے جَلا دیتے ہیں۔

خُدا نے فرمایا، ”خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛

میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا،

میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔“

قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛

یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔

Source notes (1)
  1. Footnote شہر وہ شہر جہاں لوگ خُدا کی عبادت کرتے ہیں، یا یروشلیمؔ۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.