Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 11

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، داویؔد کا زبُور۔

میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔

پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو:

”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔

خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛

وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں،

تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے

سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔

جَب بُنیادیں1 ہی ڈھا دی جایٔیں،

تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟“

یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛

اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔

وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛

اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔

یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں،

یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔

بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے،

آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛

اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔

کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛

وہ عدل پسند کرتے ہیں؛

راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔

Source notes (1)
  1. Footnote بُنیادیں مُعاشرے میں اَمن و سلامتی کی بُنیادیں

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.