Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
حبقُّوقؔ 1
بارِ نبُوّت جو حبقُّوقؔ نبی کو مِلا۔
حبقُّوقؔ کی شکایت
اَے یَاہوِہ، میں کب تک مدد کے لیٔے پُکاروں گا،
پر آپ سُنتے ہی نہیں؟
یا مَیں آپ کے حُضُور، ”ظُلم ظُلم چِلّاؤں!“
پھر بھی آپ نہیں بچاتے؟
آپ کیا مُجھے نااِنصافی دِکھانے ہیں؟
آپ بدکاری کو کیوں برداشت کرلیتے ہیں؟
بربادی اَور ظُلم میرے سامنے آ گئے ہیں؛
فتنہ اَور فساد بہت بڑھ گئے ہیں۔
اِس لیٔے آئین بےبس ہو گیا،
اِنصاف بالکُل قائِم نہیں رہا۔
بدکار راستبازوں کو گھیر لیتے ہیں،
اِس لیٔے اِنصاف باقی نہیں رہا۔
یَاہوِہ کا جَواب
قوموں کو دیکھو اَور غور کرو۔
اَور تعجُّب کرو۔
کیونکہ مَیں تمہارے دِنوں میں ایک اَیسا کام کرنے پر ہُوں
کہ اگر کویٔی اُس کا ذِکر تُم سے کرے بھی
تُو تُم ہرگز یقین نہ کروگے۔
میں کَسدیوں1 کو چڑھا لاؤں گا،
وہ ظالِم اَور تُند رَو قوم ہیں،
وہ اُن بستیوں پرجو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کرلینے کے لیٔے
تمام زمین سے ہوکر گزرتے ہیں۔
وہ خوفناک اَور دہشت ناک لوگ ہیں؛
وہ اَپنے لیٔے خُود ہی اَپنا قانُون ہیں
وہ خُود اَپنی عزّت کو بڑھاتے ہیں۔
اُن کے گھوڑے چیتوں سے زِیادہ تیز رفتار،
اَور شام کو نکلنے والے بھیڑیوں سے زِیادہ خُونخوار ہیں۔
اُن کے گُھڑسوار کودتے پھاندتے آگے کو بڑھتے چلے جاتے ہیں؛
اُن کے گُھڑسوار دُور سے آئے ہیں۔
وہ اُڑتے ہُوئے گِدھ کی مانند ہیں جو شِکار کو نگلنے کے لیٔے جھپٹتا ہے۔
وہ سَب غارت گری کے اِرادے سے آئے ہیں۔
اُن کے چھتّے ریگستانی آندھی کی طرح آگے بڑھتے ہیں
اَور اسیروں کو ریت کے ذرّوں کی مانند جمع کرتے ہیں۔
وہ بادشاہوں کو ٹھٹھّوں میں اُڑاتے ہیں
اَور حُکمرانوں کا تمسخر کرتے ہیں۔
وہ فصیلدار شہروں کی ہنسی اُڑاتے ہیں؛
اَور مٹّی کے دمدمے باندھ کر اُنہیں فتح کرلیتے ہیں۔
تَب وہ تیز ہَوا کی طرح تیزی سے گزر اَور آگے نکل جاتے ہیں،
اَور وہ مُجرم لوگ ہیں، اُن کا زور ہی اُن کا خُدا ہے۔
حبقُّوقؔ کی دُوسری شکایت
اَے میرے یَاہوِہ، میرے خُدا میرے قُدُّوس کیا آپ اَبد سے نہیں ہے؟
آپ2 مَریں گے تو نہیں؟
اَے خُدا، تُونے اُنہیں اِنصاف کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے؛
اَے چٹّان تُونے اُنہیں سزا دینے کے لیٔے مخصُوص کیا ہے۔
تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ بدی کو نہیں دیکھ سکتیں؛
تُو بدی کو سَہہ نہیں سَکتا۔
تو پھر تُو دغابازوں کو کیوں برداشت کرتا ہے؟
جَب بدکار اَپنے سے زِیادہ راستبازوں کو نگل جاتے ہیں
تو تُو کیوں خاموش رہتاہے؟
تُونے اِنسان کو سمُندر کی مچھلی،
اَور سمُندری مخلُوقات کی مانند بنایا ہے جِن کا کویٔی حُکمران نہیں۔
بدکار دُشمن اُن کو کانٹے سے کھینچ لیتا ہے،
اَور اُن کو اَپنے جال سے پکڑ لیتا ہے،
اَور بڑے جال میں جمع کر لیتا ہے؛
اِس لیٔے وہ شادمان اَور خُوش ہوتاہے۔
اِس لیٔے وہ اَپنے جال کے لیٔے قُربانیاں چڑھاتا ہے
اَور اَپنے جال کے لیٔے خُوشبوئیں جَلاتا ہے،
کیونکہ اَپنے جال کے وسیلے سے وہ عیش کرتا ہے
اَور لذیذ غِذا کھاتا ہے۔
کیا وہ اَپنا جال خالی کرتا رہے گا،
اَور قوموں پر رحم نہ کرکے اُنہیں برباد کرتا رہے گا؟
Source notes (2)
- Footnote کَسدیوں یعنی بابیل کے لوگ
- Footnote آپ چند نُسخوں میں ہم لِکھا ہے
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.