Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

صفنیاہؔ 2

یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کا اِنصاف قوموں کے ساتھ کیا جاتا ہے

یہُوداہؔ کو تَوبہ کرنے کا بُلاوا

اَے بے شرم قوم کے لوگو،

ایک جگہ جمع ہو جاؤ، ایک جگہ!

قوانین کے نافذالعمل ہونے سے پہلے

اَور وہ دِن تُمہیں بھُوسے کی مانند اُڑا لے جائے،

اُس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر نازل ہو،

اَور یَاہوِہ کے غضب کا دِن تُم پر آ پہُنچے۔

اَے زمین کے حلیموں، یَاہوِہ کی تلاش کرو،

تُم جو کہ اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہو۔

اُن کی راستبازی کی کھوج کرو اَور اُن کی فروتنی کو ڈھونڈو،

شاید تُم یَاہوِہ کے قہر کے دِن

پناہ پا سکو۔

فلسطینیوں کے خِلاف

غزّہؔ کو ترک کر دیا جائے گا

اَور اشقلونؔ ویران کیا جائے گا۔

اَور اشدُودؔ دوپہر ہی کو نکال دیا جائے گا

اَور عقرونؔ کو جڑ سے اُکھاڑ دیا جائے گا۔

تُم جو ساحِل پر رہتے ہو تُم پر افسوس،

یعنی کریتیوں کی قوم پر افسوس؛

یَاہوِہ کا کلام تمہارے خِلاف ہے،

اَے کنعانؔ، فلسطینیوں کی سرزمین،

وہ کہتے ہیں، ”مَیں تُمہیں تباہ کر دُوں گا،

اَور کویٔی باقی نہ چھوڑا جائے گا۔“

سمُندر کے کنارے والی زمین جہاں کریتی رہتے ہیں،

اُن کی زمین گلّہ بانوں کی ہو جائے گی جہاں وہ اَپنے

بھیڑوں کے باڑے بنا لیں گے۔

وہ یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے

ہاتھ میں چلی جائے گی؛

جہاں اُنہیں چراگاہیں ملیں گی۔

شام کو وہ وہاں

اشقلونؔ کے گھروں میں لیٹا کریں گے۔

یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کی حِفاظت کریں گے؛

اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے۔1

مُوآب اَور بنی عمُّون کے خِلاف

مَیں نے مُوآب کی ملامت

اَور بنی عمُّون کی طَعنہ زنی سُنی ہے،

جنہوں نے میرے لوگوں کو بے عزّت کیا

اَور اُن کی زمین کو لے لینے کی دھمکیاں دیں۔

اِس لیٔے میری حیات کی قَسم،

قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔

مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا

اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔

وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان،

اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔

میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛

اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔

اَپنے تکبُّر کی وجہ سے اُنہیں یہ سَب کچھ دیکھنا پڑےگا،

کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لوگوں کی ملامت

کی اَور اُن سے تکبُّر سے پیش آئے۔

یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے

اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔

اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں،

اُن کی عبادت کریں گے۔

کُوشؔ کے خِلاف

اَے کُوشؔ والو،

تُم بھی میری تلوار کا لقمہ بنوگے۔

اشُور کے خِلاف

وہ اَپنا ہاتھ شمال کی طرف دراز کرےگا

اَور اشُور کو تباہ کر دے گا۔

اَور نینوہؔ کو ویران

اَور بیابان کی مانند خشک کر دے گا۔

اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ،

اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔

چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشت

اُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔

اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی،

اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی،

کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔

یہ شادمانی کا شہر تھا

جو اَمن کا تھا۔

اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا،

کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔

وہ کیسا ویران ہو گیا ہے،

جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں!

اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں

وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔

Source notes (1)
  1. Footnote اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے دُوسرے نُسخوں کے مطابق اُن کے قَیدیوں کو واپس لے آئیں گے

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.