Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 86

داویؔد کی دعا۔

اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں،

کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔

میری جان کی حِفاظت کریں کیونکہ مَیں آپ کا جاں نثار ہُوں؛

اَپنے خادِم کو بچا لیں جِس کا آپ پر توکّل ہے۔

آپ میرے خُدا ہیں؛ اَے خُداوؔند، مُجھ پر رحم کریں،

کیونکہ مَیں دِن بھر آپ سے فریاد کرتا ہُوں۔

اَپنے خادِم کے دِل کو شاد کر دیں،

کیونکہ اَے خُداوؔند، میں اَپنی جان آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔

اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں،

اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔

اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛

اَور رحم کے لیٔے میری فریاد پر کان لگائیں۔

میں اَپنی مُصیبت کے دِن آپ کو پُکاروں گا،

کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے۔

اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛

اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔

اَے خُداوؔند، جِتنی قومیں آپ نے بنائی ہیں

سَب آکر آپ کو سَجدہ کریں گی؛

اَور آپ کے نام کی تمجید کریں گی۔

کیونکہ آپ عظیم ہیں اَور عجِیب و غریب کام کرتے ہیں؛

صِرف آپ ہی خُدا ہیں۔

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں،

اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛

میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔

تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔

اَے میرے خُداوؔند، خُدا، میں پُورے دِل سے آپ کی حَمد کروں گا؛

میں اَبد تک آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔

کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛

اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔

اَے خُدا، مغروُر مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں؛

اَور سنگدل لوگوں کی جماعت میری جان کے درپے ہے۔

اَیسے لوگ آپ کو پیشِ نظر نہیں رکھتے۔

لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں،

جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔

میری طرف متوجّہ ہوں اَور مُجھ پر رحم کریں؛

اَپنے خادِم کو اَپنی قُوّت بخشیں

اَور اَپنی خادِمہ کے بیٹے کو بچا لیں۔

مُجھے اَپنی بھلائی کا کویٔی نِشان دِکھائیں،

تاکہ میرے دُشمن اُسے دیکھیں اَور شرمندہ ہوں،

کیونکہ آپ نے اَے یَاہوِہ، میری مدد کی اَور مُجھے تسلّی بخشی ہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.