Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 149

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ،

مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔1

اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛

اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔

اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں

اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔

کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛

اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔

مُقدّسین اِس اِعزاز سے خُوش ہُوں،

اَور اَپنے بِستروں پر بھی خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔

خُدا کی تمجید اُن کے مُنہ میں

اَور دو دھاری تلوار اُن کے ہاتھ میں رہے،

تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں

اَور اُمّتوں کو سزا دیں،

اَور اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں،

اَور اُن کے اُمرا کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں،

تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔

اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

Source notes (1)
  1. Footnote مُکا 5‏:9؛ 14‏:3‏

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.