Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 137

جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی

تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔

وہاں بید کے درختوں پر

ہم نے اَپنی سِتار لٹکا دئیے،

کیونکہ ہمیں اسیر کرنے والوں نے ہم سے نغمہ گانے کو کہا،

ہمیں اَذیّت پہُنچانے والوں نے ہم سے خُوشی منانے کو کہا؛

اُنہُوں نے کہا: ”صِیّونؔ کے نغموں میں سے کویٔی نغمہ ہمارے لیٔے گاؤ!“

ہم پردیس میں رہتے ہُوئے

یَاہوِہ کے نغمے کیسے گا سکتے ہیں؟

اَے یروشلیمؔ! اگر مَیں تُمہیں بھُلا دُوں،

تو میرا داہنا ہاتھ بیکار ہو جائے۔

اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا،

اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں،

تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔

اَے یَاہوِہ، یاد کریں کہ جِس دِن یروشلیمؔ پر اُن کا قبضہ ہُوا۔

اُس دِن اِدُومیوں نے کیا کہا۔

اُنہُوں نے چِلّاکر کہا: ”اِسے ڈھا دو،

بُنیاد تک اِسے ڈھا دو!“

اَے بابیل کی بیٹی یعنی بابیل کے لوگ جو تباہ ہونے کو ہیں،

مُبارک ہے وہ جو تُجھے اِس سلُوک کا بدلہ دے

جو تُونے ہم سے کیا۔

جو تیرے بچّوں کو لے کر

چٹّانوں پر پٹک دے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.