Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 101
داویؔد کا زبُور۔
مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔
میں بے عیب زندگی گُزارنے میں محتاط رہُوں گا،
آپ میرے پاس کب آئیں گے؟
اَپنے گھر میں میری روِش
ایک پاک دِل کے مُطابق ہوگی۔
میں ہر خباثت کو
نظر سے دُور رکھوں گا۔
بےایمان لوگوں کے اعمال سے مُجھے نفرت ہے؛
وہ مُجھ سے لپٹے نہ رہیں گے۔
کجرو دِل والے لوگ مُجھ سے بہت دُور رہیں گے؛
مُجھے بدی سے کویٔی سروکار نہ ہوگا۔
اگر کویٔی شخص درپردہ اَپنے ہمسایہ کی غیبت کرےگا،
تو میں اُسے خاموش کر دُوں گا؛
جِس کی نظر میں تکبُّر اَور دِل میں غُرور ہوگا،
اُسے میں برداشت نہ کروں گا۔
مُلک کے وفاداروں پر میری آنکھیں لگی رہیں گی،
تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں؛
جِس کی روِش بے عیب ہے
وُہی میری خدمت کرےگا۔
کوئی بھی دغاباز
میرے گھر میں نہ رہے گا؛
اَور کویٔی دروغ گو
میرے رُوبرو کھڑا نہ ہوگا۔
میں ہر صُبح مُلک کے
سَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛
تاکہ کویٔی بدکار
یَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.