Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

نحمیاہ 11

یروشلیمؔ کے نئے باشِندے

اَب لوگوں کے سردار یروشلیمؔ میں آباد ہو گئے اَور باقی لوگوں نے قُرعہ اَندازی کی تاکہ ہر دس آدمیوں میں سے ایک مُقدّس شہر یروشلیمؔ میں رہے اَور باقی بچے نَو اَپنے شہروں میں رہیں۔ لوگوں نے اُن تمام آدمیوں کو دعا دی جو اَپنی خُوشی سے یروشلیمؔ میں آکر بس گیٔے تھے۔

صُوبہ کے وہ سردار جو یروشلیمؔ میں آ بسے یہ ہیں؛ اُس وقت کچھ اِسرائیلی، کاہِنؔ، لیوی، بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کے نَسل یہُودیؔہ کے شہروں میں رہتے تھے یعنی ہر ایک اَپنے شہروں میں اَپنی اَپنی مِلکیّت میں رہتا تھا۔ جَب کہ بنی یہُوداہؔ اَور بِنیامینیوں میں سے کچھ لوگ یروشلیمؔ میں رہتے تھے):

بنی یہُوداہؔ میں سے:

عتایاہؔ بِن عُزّیاہؔ بِن زکریاؔہ، بِن امریاہؔ، بِن شفطیاہؔ، بِن مہلل ایل، بنی پیریزؔ میں سے؛ اَور معسیاہؔ بِن باروکؔ بِن کول حوزہؔ بِن حزائیاہؔ بِن عدایاہؔ بِن یُویرِیبؔ بِن زکریاؔہ، بنی شِلحؔ۔

اَور پیریزؔ کی نَسل جو یروشلیمؔ میں بس گیٔے اُن میں جنگجو مَردوں کی تعداد 468 تھی۔

بِنیامینیوں میں سے:

سلُّوؔ بِن مِشُلّامؔ بِن یُوئیدؔ بِن پِدائیاہؔ بِن قولایاہؔ بِن معسیاہؔ بِن اِتھی ایل بِن یِشعیہ اَور اُس کے بعد گبّئیؔ اَور سلّائی کے 928 آدمی۔

یُوایلؔ بِن زکریؔ اُن کا ناظِم اعلیٰ تھا اَور یہُوداہؔ بِن ہسّنوآہ شہر کے نئے حِصّے کا نائب ناظِم تھا۔

کاہِنوں میں سے:

یدعیاہؔ بِن یُویرِیبؔ اَور یاکِن؛

سِرایاہؔ بِن خِلقیاہؔ بِن مِشُلّامؔ بِن صدُوقؔ بِن مرایوتؔ بِن احِیطوبؔ خُدا کے گھر کا مختار، اَور اُن کے ساتھی جو ہیکل میں کام کرتے تھے، 822 آدمی؛

عدایاہؔ بِن یروحامؔ بِن پِلائییاہؔ بِن امصیؔ بِن زکریاؔہ بِن پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ اَور اُن کے بھایٔی جو آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے، 242 آدمی؛

عمشسئیؔ بِن عزرایلؔ بِن اخزائیؔ بِن مِشلِّموتؔھ بِن اِمّیرؔ، اَور اُن کے بھایٔی جو جنگجو مَرد 128 تھے۔

اُن کا ناظِم اعلیٰ زبدیؔ ایل بِن ہگّدولیمؔ تھا۔

لیویوں میں سے:

شمعیاہؔ بِن حشُوبؔ بِن عزریقامؔ بِن حشبیاہؔ بِن بُنّی؛

شبّتائی اَور یُوزبادؔ لیویوں کے اُمرا میں سے جو خُدا کے گھر کے باہر کام پر مُقرّر تھے؛

اَور متّنیاہؔ بِن میکاؔ بِن زبدیؔ بِن آسفؔ جو شُکر گزاری کی عبادت کا ناظِم اَور ہادی تھا؛

بقبُوقیاہؔ جو اُس کے ساتھیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا؛

عبداؔ بِن شَمّوعؔ بِن گلالؔ بِن یدُوتونؔ۔

مُقدّس شہر میں لیویوں کی کُل تعداد 284 تھی۔

دربانوں میں سے:

عقُّوبؔ اَور طلمُونؔ اَور اُن کے بھایٔی جو پھاٹکوں پر 172 آدمی پہرا دیتے تھے۔

باقی اِسرائیلی مع کاہِنوں اَور لیویوں کے یہُوداہؔ کے تمام شہروں میں اَپنی اَپنی موروثی مِلکیّت میں رہتے تھے۔

لیکن بیت المُقدّس کے خُدّام عوفیلؔ کی پہاڑی پر رہتے تھے اَور ضیحاؔ اَور گِشپاؔ اُن کے نِگران تھے۔

یروشلیمؔ میں لیویوں کا سردار عُزّی بِن بانیؔ بِن حشبیاہؔ بِن متّنیاہؔ بِن میکاؔ تھا۔ عُزّی اُن بنی آسفؔ میں سے ایک تھا جو خُدا کے گھر میں موسیقی کی خدمت پر مامُور تھے۔ موسیقار بادشاہ کے حُکم کے مُطابق خدمت بجا لاتے تھے اَور اُن کی روزمرّہ کی ذمّہ داریاں طے شُدہ تھیں۔

پِتھائیاہؔ بِن مشیز بیلؔ جو زیراحؔ بِن یہُوداہؔ کی اَولاد میں سے تھا لوگوں میں ‏‏سے ‏‏‏‏متعلّقہ تمام اُمور کے لیٔے بادشاہ کا نُمائندہ تھا۔

جہاں تک گاؤں اَور وہاں کے کھیتوں کا تعلّق ہے یہُوداہؔ کے کچھ لوگ قِریت اربعؔ اَور اُس کے اِردگرد کے قصبوں دیبونؔ میں اَور اُس کی آبادیوں میں اَور یقبضی ایل اَور اُس کے دیہات میں رہتے تھے۔ اَور یہوشُعؔ میں اَور مولادہؔ میں اَور بیت پیلط میں، اَور حضار شُعالؔ اَور بیرشبعؔ اَور اُس کی آبادیوں میں، اَور صِقلاگ اَور مقُوناہؔ اَور اُس کے دیہات میں، اَور عینؔ رِمّونؔ اَور ضورعاہؔ اَور یرموتؔ میں، زنوحؔ، عدُلّامؔ اَور اُن کے گاؤں میں لاکیشؔ اَور اُس کے کھیتوں میں، عزیقاہؔ اَور اُس کے دیہات میں۔ یُوں وہ بیرشبعؔ سے لے کر ہِنَّومؔ کی وادی تک بس گیٔے۔

بنی بِنیامین گِبعؔ سے لے کر آگے مِکماشؔ، عیّاہؔ اَور بیت ایل اَور اُس کے دیہات میں، عناتوت، نوبؔ اَور عننیاہؔ، اَور حَصورؔ، رامہؔ اَور گِتَّئیم میں، اَور حادِیدؔ، ضبوئیمؔ اَور نبلّاطؔ، اَور لُودؔ، اُونوؔ اَور کاریگروں کی وادی گے ہراشیمؔ میں رہتے تھے۔

اَور یہُودیؔہ کے علاقہ میں رہنے والے بعض لیوی بِنیامین کے علاقہ میں جا بسے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.