Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

یَشعیاہ 4

اُس وقت سات عورتیں

ایک مَرد کو پکڑکر کہیں گی،

ہم خُود، ”اَپنا ہی کھانا کھایٔیں گی

اَور اَپنے ہی کپڑے پہنیں گی؛

تُم ہمیں صِرف اَپنے نام سے وابستہ رہنے دیں،

تاکہ ہماری رُسوائی نہ ہونے پایٔے!“

یَاہوِہ کی شاخ

اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔ وہ تمام لوگ جو صِیّونؔ میں چھُوٹ جایٔیں گے اَور یروشلیمؔ میں باقی رہیں گے مُقدّس کہلایٔیں گے۔ اَور وہ بھی جِن کا نام یروشلیمؔ میں زندہ بچے ہُوئے لوگوں کی فہرست میں ہوگا۔ یَاہوِہ اِنصاف کرنے والی اَور بھسم کرنے والی رُوح کے ذریعہ صِیّونؔ کی عورتوں کی گندگی دھو ڈالیں گے اَور یروشلیمؔ کے دامن کو خُون کے دھبّوں سے پاک کریں گے۔ تَب یَاہوِہ صِیّونؔ کے پُورے پہاڑ پر اَور اُن سَب پرجو وہاں جمع ہُوں دِن کے وقت دھوئیں کا بادل اَور رات کو آگ کا نہایت رَوشن شُعلہ نموُدار کریں گے جو سارے جلال پر گویا ایک سائبان ہوگا۔ اَور وہ دِن کی دھوپ سے بچنے کے لیٔے ایک خیمہ اَور چھاؤں اَور آندھی اَور مینہ سے بچنے کے لیٔے ایک آسرا اَور جائے پناہ ہوگا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.