Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
یَشعیاہ 20
مِصر اَور کُوشؔ کے خِلاف نبُوّت
سال اشُور کے بادشاہ سرگونؔ کا بھیجا ہُوا سپہ سالار اَعظم اشدُودؔ آیا اَور اُس پر حملہ کرکے اُسے فتح کر لیا۔ اُس وقت یَاہوِہ نے یَشعیاہ بِن آموصؔ کی مَعرفت کلام کیا۔ اُنہُوں نے اُس سے کہا: ”اَپنے بَدن سے ٹاٹ کا لباس الگ کر دے اَور اَپنے پیروں سے جُوتے اُتار ڈال۔“ اَور اُس نے وَیسا ہی کیا اَور برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرتا رہا۔
تَب یَاہوِہ نے کہا: ”جِس طرح میرا خادِم یَشعیاہ تین سال تک برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرا تاکہ مِصر اَور کُوشؔ کے خِلاف ایک نِشان اَور علامت ہو، اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔ تَب وہ جو کُوشؔ پر اِعتماد رکھتے تھے اَور مِصر پر نازاں تھے خوفزدہ اَور پشیمان ہوں گے۔ اُس وقت اِس ساحِل پر بسنے والے لوگ کہیں گے، ’دیکھو، اُن لوگوں کا کیا حال ہُوا جِن پر ہم نے اِعتماد کیا اَور جِن کی طرف ہم شاہِ اشُور سے بچنے کے لیٔے مدد کی خاطِر بھاگے۔ تو پھر ہم کیسے بچیں گے؟‘ “
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.