Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
یَشعیاہ 12
سِتائش کے نغمہ
اُس دِن تُم کہو گے:
”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا
حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا،
لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے
اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔
یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛
میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔
یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛
وہ میری نَجات بنا ہے۔“
تُم خُوش ہوکر نَجات کے چشموں سے
پانی بھروگے۔
اُس وقت تُم کہو گے:
”یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛
قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو،
اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔
یَاہوِہ کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُنہُوں نے جلالی کام کئے ہیں؛
یہ ساری دُنیا کو مَعلُوم ہو جائے۔
اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ،
کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.