Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

حبقُّوقؔ 3

حبقُّوقؔ کی دعا

شگیَونوتؔ‏ 1 باجے پر حبقُّوقؔ نبی کی دعا۔

اَے یَاہوِہ، مَیں نے شہرت سُن لی ہے؛

اَور اَے یَاہوِہ مَیں آپ کے کاموں سے خوفزدہ ہوں۔

ہمارے دِنوں میں اُنہیں بحال کریں،

ہمارے زمانوں میں اُن کی شہرت بنائے رکھیں؛

قہر میں رحم کو یاد فرمائیں۔

خُدا تیمانؔ سے آیا،

قُدُّوس پارانؔ پہاڑ سے۔

اُن کے جلال نے آسمان کو ڈھانپ لیا

اَور زمین اُن کی تعریف سے معموُر ہو گئی۔

اُن کا جلوہ طُلوع ہوتے ہُوئے سُورج کی مانند تھا؛

اُن کے ہاتھ سے کرنیں پھوٹتی تھیں،

جِن میں اُن کی قُدرت چھپی ہُوئی تھی۔

وَبا اُن کے آگے چلتی تھی؛

مَری اُن کے قدموں کے پیچھے تھی۔

وہ کھڑا ہُوئے اَور زمین تھرتھرا گئی،

اُنہُوں نے نگاہ کی اَور قومیں کانپ گئیں۔

قدیم پہاڑ چُورچُور ہو گئے

اَور قدیم ٹیلے گِر گیٔے۔

لیکن وہ ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔

مَیں نے کوشن کے خیموں کو مُصیبت میں دیکھا،

اَور مُلک مِدیان کے رِہائشی قِیام گاہیں غم میں ہیں۔

اَے یَاہوِہ کیا تُو دریاؤں سے ناراض تھا؟

کیا تیرا قہر چشموں پر تھا؟

کیا تیرا غضب سمُندر پر تھا

جَب تُو گھوڑوں

اَور اَپنے فتح مند رتھوں پر سوار ہُوا؟

آپ نے اَپنی کمان کو غلاف سے نکالا،

آپ نے بہت سے تیر لانے کو کہا۔

آپ نے زمین کو دریاؤں سے چیر ڈالا؛

پہاڑوں نے تُجھے دیکھا اَور جھٹپٹا اُٹھے۔

سیلاب گزر گئے، سمُندر چیخے

اَور موجیں بُلند ہُوئیں۔

آپ کی اُڑنے والے تیروں کی رَوشنی

اَور نیزے کی چمک سے

سُورج اَور چاند آسمان میں ٹھہر گیٔے۔

آپ اَپنے غضب میں زمین پر سے گزرے

اَور اَپنے قہر میں تُونے قوموں کو کُچل دیا۔

آپ اَپنے لوگوں کو مخلصی دینے نکلے تھے،

اَپنے ممسوح کو بچانے کے لیٔے۔

آپ نے ظالِم مُلکوں کے رہنما کو کُچل دیا،

آپ نے اُسے سَر سے پاؤں تک ننگا کر دیا۔ سلاہ

جَب اُس کے بہادر ہمیں مُنتشر کرنے کے لیٔے گھر آئے،

وہ اُن بُرے لوگوں کو گھُور رہے تھے جو چھپے ہوئے تھے۔

اُنہیں نگل والے ہوں۔

تو تُونے اُس کے نیزے سے اُس کا سَر پھوڑ دیا۔

بدبخت جو چھپے ہوئے تھے۔

تُونے سیلاب کو مسلتے ہُوئے

اَپنے گھوڑوں سے سمُندر کو روند ڈالا۔

مَیں نے سُنا اَور میرا دِل دہل گیا،

اُس آواز سے میرے ہونٹ تھرتھرانے لگے؛

میری ہڈّیاں گلنے لگیں،

اَور میری ٹانگیں کانپنے لگیں۔

پھر بھی میں صبر سے مُصیبت کے دِن کا اِنتظار کروں گا

جو ہمارے اُوپر حملہ کرنے والی قوم پر آنے کو ہے۔

اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے

اَور تاک میں انگور نہ لگیں،

زَیتُون پھل نہ دے

اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو،

اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں

اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔

پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا،

میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔

یَاہوِہ قادر میری قُوّت ہے؛

وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں جَیسے بناتا ہے،

وہ مُجھے اُونچی بُلندیوں پر چڑھنے کے قابل بناتا ہے۔

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، تاردار سازوں پر۔

Source notes (1)
  1. Footnote شگیَونوتؔ شاید ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.