Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

عزرا 2

وطن لَوٹنے والوں کی فہرست

یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔ زرُبّابِیل، یہوشُعؔ، نحمیاہ، سِرایاہؔ، رعلایاہؔ، مردکیؔ، بِلشانؔ، مِسفارؔ، بِگوئی، رِحُومؔ اَور بعناہ اُن کے ہمراہ تھے۔

اِسرائیلی قوم کے جو مَرد واپس لَوٹے اُن آدمیوں کی فہرست یہ ہے:

بنی پرعوش کے 2,172 لوگ۔

بنی شفطیاہؔ کے 372 لوگ۔

بنی ارخؔ کے 775 لوگ۔

بنی پخت مُوآب جو یہوشُعؔ اَور یُوآبؔ کی نَسل میں سے دو ہزار آٹھ سو بَارہ لوگ،

بنی عیلامؔ کے ایک ہزار دو سَو چوون لوگ۔

بنی زتُّو کے ‏ 945 لوگ۔

بنی زکّائیؔ کے 760 لوگ۔

بنی بانیؔ کے 642 لوگ۔

بنی ببئیؔ کے 623 لوگ۔

بنی عزگادؔ کے ایک ہزار دو سو بائیس لوگ۔

بنی ادُونِقامؔ کے 666 لوگ۔

بنی بِگوئی کے دو ہزار چھپّن لوگ۔

بنی عدِین کے 454 لوگ۔

حِزقیاہؔ کے خاندان میں سے بنی اطِیرؔ کے 98 لوگ۔

بنی بضَیؔ کے 323 لوگ۔

بنی یُورہؔ کے 112 لوگ۔

بنی حاشُومؔ کے 223 لوگ۔

بنی گِبّارؔ کے 95 لوگ۔

بنی بیت لحمؔ کے 123 لوگ۔

اہلِ نطوفہؔ کے 56 لوگ۔

عناتوت کے 128 لوگ۔

بنی عزماوتؔ کے 42 لوگ۔

قِریت یعریمؔ، کفیرہؔ اَور بیروت کے سات سَو تینتالیس لوگ۔

رامہؔ اَور گِبعؔ کے چھ سَو اکّیس‏‏ لوگ‏۔

اہلِ مِکماشؔ کے ایک سَو بائیس لوگ۔

بیت ایل اَور عَیؔ کے دو سَو تئیس لوگ۔

بنی نبوؔ کے 52 لوگ۔

بنی مگبیشؔ کے 156 لوگ۔

دُوسرے عیلامؔ کی اَولاد کے ایک ہزار دو سَوچون لوگ۔

بنی حارِمؔ کے تین سَو بیس لوگ۔

لُودؔ، حادِیدؔ اَور اُونوؔ کی اَولاد کے سات سَو پچیس لوگ تھے۔

یریحوؔ کے تین سَوپنتالیس لوگ۔

بنی سناآہ کے تین ہزار چھ سو تیس لوگ۔

پھر کاہِنوں:

(یعنی یہوشُعؔ کے خاندان میں سے)

یدعیاہؔ کی اَولاد کے نَو تہتّر لوگ۔

بنی اِمّیرؔ کے ایک ہزار باون لوگ۔

بنی پشحُور کے ایک ہزار دو سَو سینتالیس لوگ۔

بنی حارِمؔ کے ایک ہزار سترہ لوگ۔

اَور لیوی:

یعنی ہُوداویاہؔ کی نَسل میں سے

یہوشُعؔ اَور قدمی ایل کی اَولاد کے 74 لوگ۔

موسیقاروں میں سے:

یعنی بنی

آسفؔ کے ایک سَو اٹّھائیس لوگ۔

اَور دربان:

بنی

شلُّومؔ، اطِیرؔ، طلمُونؔ،

عقُّوبؔ، حطیطاؔ اَور شوبائی کی اَولاد ایک سَو انتالیس تھی۔

بیت المُقدّس کے خُدّام:

بنی ضیحاؔ،

بنی حسُوفا، بنی طبعوت،

بنی قِروسؔ، بنی سیعہاؔ، بنی پدُونؔ،

بنی لیباناہ، بنی حگابہ، بنی عقُّوبؔ،

بنی حگابؔ، بنی شلمئیؔ، بنی حنانؔ،

بنی گِدّیلؔ، بنی گحار بنی رِیایاہؔ،

بنی رِضینؔ، بنی نقُودا، بنی گزّامؔ،

بنی عُزّاؔ، بنی پاسیخؔ، بنی بِسئیؔ،

بنی اسناہؔ، بنی معُونیم، بنی نفُوشسیم،

بنی بقبُوق، بنی حقُوفاؔ، بنی حرحُورؔ،

بنی بصلُوتؔ، بنی محِیداؔ، بنی حرشاؔ،

بنی برقُوسؔ، بنی سیسؔرا، بنی تمحؔ،

بنی نضیاحؔ، بنی حطیفاؔ،

شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد:

بنی سُوطائی،

بنی حسُوفِریتؔ، بنی پرُوداؔ،

بنی یعلہ، بنی درقُونؔ، بنی گِدّیلؔ۔

بنی شفطیاہؔ، بنی حطّیلؔ،

بنی پوکرتؔ حضبائیم، بنی امیؔ۔

بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد کے 392 لوگ۔

مُندرجہ ذیل جو تل مِلحؔ، تل حرشاؔ، کروب، ادّانؔ اَور اِمّیرؔ کے قصبوں سے آئےتھے یہ ثابت نہ کر سکے کہ اُن کے خاندان اِسرائیل کی نَسل کے ہیں:

بنی دِلائیاہؔ،

بنی طُوبیاہؔ، بنی نقُودا کے 652 لوگ تھے۔

اَور کاہِنوں کی

اَولاد میں سے:

بنی حُبایاہ، بنی حقوضؔ، بنی برزِلّئیؔ (جِس نے برزِلّئیؔ گِلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لیا تھا۔ اِس لیٔے وہ اُس نام سے موسوم ہُوا)۔

اِنہُوں نے اَپنے خاندانوں کے نَسب نامے تلاش کئے لیکن وہ نہ ملے۔ لہٰذا اُنہیں ناپاک قرار دے کر کہانت سے خارج کر دیا گیا۔ اَور حاکم نے اُنہیں حُکم دیا کہ جَب تک کویٔی کاہِنؔ اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ پہنے ہُوئے نہ آئے تَب تک وہ پاک ترین اَشیا میں سے کویٔی چیز نہ کھایٔیں۔

کُل جماعت کی گِنتی 42,360 تھی، اُن کے علاوہ 7,337 خادِم اَور خادِمائیں اَور 200 موسیقار مَرد اَور خواتین بھی تھے۔ اُن کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچّر، 435 اُونٹ اَور چھ ہزار سات سو بیس گدھے تھے۔

جَب وہ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے گھر پہُنچے تو آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے خُدا کا گھر اُس کے پرانے مقام پر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیٔے عطیات پیش کئے۔ اُنہُوں نے اُس کام کے لیٔے اَپنی قُوّت کے مطابق سونے کے اکسٹھ ہزار دِرہم1 اَور چاندی کے پانچ ہزار مِنہ2 اَور کاہِنوں کے لیٔے 100 پیراہن خزانہ میں دئیے۔

کاہِنؔ، لیوی، موسیقار، دربان اَور بیت المُقدّس کے خُدّام، بعض دیگر لوگوں کے ہمراہ اَپنے اَپنے قصبوں میں بس گیٔے اَور باقی بنی اِسرائیل اَپنے قصبوں میں آباد ہو گئے۔

Source notes (2)
  1. Footnote سونے کے اکسٹھ ہزار دِرہم تقریباً پانچ سو کِلوگرام
  2. Footnote چاندی کے پانچ ہزار مِنہ تقریباً دو ہزار آٹھ سو کِلو

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.