Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

خُروج 11

پہلوٹھوں کی موت کی وَبا

اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہاتھا، ”میں فَرعوہؔ اَور مِصر پر ایک اَور وَبا بھیجوں گا اَور اُس کے بعد وہ تُمہیں یہاں سے جانے دے گا بَلکہ دھکّے دے کر نکال دے گا۔ لہٰذا، تُم لوگوں کو بتاؤ کہ مَرد اَور عورتیں سَب کے سَب اَپنے اَپنے پڑوسیوں اَور پڑوسنوں سے چاندی اَور سونے کے زیور مانگ لیں۔“ (اَور یَاہوِہ نے مِصریوں کو اُن لوگوں پر مہربان کر دیا تھا اَور مِصر میں فَرعوہؔ کے حاکم اَور لوگ خُود مَوشہ کا بھی بڑا اِحترام کرنے لگے تھے)۔

لہٰذا مَوشہ نے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تقریباً آدھی رات کو میں سارے مِصر میں چکّر لگاؤں گا۔ اَور مِصر میں ہر ایک پہلوٹھا مَر جائے گا۔ تخت کے وارِث فَرعوہؔ کے پہلوٹھے بیٹے سے لے کر چکّی پیسنے والی خادِمہ کے پہلوٹھے بیٹے تک اَور چَوپایوں کے پہلوٹھے سَب کے سَب مَر جایٔیں گے۔ اَور سارے مِصر میں اِتنا بڑا ماتم ہوگا جِتنا نہ پہلے کبھی ہُوا نہ پھر کبھی ہوگا۔ لیکن بنی اِسرائیل کے درمیان کسی اِنسان یا حَیوان پر کویٔی کُتّا بھی نہ بھونکے گا۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ مِصریوں اَور بنی اِسرائیل میں اِمتیاز کرتے ہیں۔‘ اَور تمہارے یہ سَب اہلکار سرنِگوں ہوکر میرے پاس آئیں گے اَور کہیں گے، ’تُم اَور وہ سَب لوگ جو تمہاری پیروی کرتے ہیں چلے جایٔیں!‘ اُس کے بعد میں چل دُوں گا۔“ تَب مَوشہ بڑے طیش میں فَرعوہؔ کے پاس سے نکلے اَور چلےگئے۔

اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا ہُوا تھا، ”فَرعوہؔ تمہاری بات نہیں سُنے گا جَب تک مِصر میں میرے عجائب بہت نہ بڑھ جایٔیں۔“ مَوشہ اَور اَہرونؔ نے یہ تمام حیرت اَنگیز کام فَرعوہؔ کو دِکھائے لیکن یَاہوِہ نے فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا اَور وہ بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے باہر جانے کی اِجازت دینے پر راضی نہ ہُوا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.