Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

عامُوسؔ 1

عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔

عامُوسؔ نبی نے فرمایا،

یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑتے ہیں

اَور یروشلیمؔ سے گرجتے ہیں،

چرواہوں کی چراگاہیں سُوکھ رہی ہیں،

اَور کرمِلؔ کی چوٹی مُرجھا رہی ہے۔

بنی اِسرائیل کے ہمسایوں پر فیصلہ

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

دَمشق شہر کے تین

نہیں بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔

کیونکہ اُس نے گِلعادؔ کو

لوہے کے دھاردار آہنی اوزار سے روند ڈالا۔

میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا

جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

میں دَمشق کے پھاٹکوں کو توڑ دُوں گا؛

اَور آوِنؔ کی وادی1 کے بادشاہ کو

اَور اُس کو جو بیت عدنؔ پر حُکمرانی کرتا ہے ہلاک کر دُوں گا

اَور ارامی لوگ جَلاوطن ہوکر قیرؔ کو جایٔیں گے۔

یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

غزّہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث،

مَیں اُسے سزا دینے سے باز نہیں آؤں گا۔

کیونکہ اُس نے پُوری قوم کو اسیر کر لیا

اَور اُنہیں اِدُوم کے ہاتھ بیچ دیا۔

اِس لئے مَیں غزّہؔ کے شہرپناہ پر آگ بھیجوں گا

جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

مَیں شاہِ اشدُودؔ کو

اَور شاہِ اشقلونؔ کو ہلاک کر دُوں گا۔

مَیں عقرونؔ کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا،

جَب تک کہ آخِری فلسطینی ہلاک نہ ہو جائے،

یہی یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

مَیں صُورؔ کے تین بَلکہ اُس کے چار گُناہوں کے باعث،

مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔

کیونکہ اُس نے سَب کو اسیر کرکے اُنہیں اِدُوم کو بیچ دیا،

اَور برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا،

اِس لیٔے مَیں صُورؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا

جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

اِدُوم کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث،

مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔

کیونکہ اُس نے بےرحم ہوکر، اَپنے بھائیوں کو تلوار لے کر رگیدا،

اَور مُلک کی عورتوں کا قتل عام کیا

اَور اُس کا قہر ہمیشہ بھڑکتا رہا،

اَور اُس کا غضب کبھی ختم نہ ہُوا۔

مَیں تیمانؔ پر آگ نازل کروں گا،

جو بُضراؔہ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث

مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔

کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے

گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے،

جَب جنگ کے وقت شوروغل ہو رہے ہوں گے،

جَب زبردست طُوفان اَور قتل عام ہو رہے ہوں گے

اُس وقت، مَیں ربّہؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا

جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

یَاہوِہ فرماتے ہیں،

عمُّون کا بادشاہ اَپنے حاکموں کے ساتھ،

اسیری میں جائے گا۔

Source notes (1)
  1. Footnote آوِنؔ کی وادی یعنی شرارت

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.