Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

1 تھِسّلُنیِکیوں 3

آخِرکار جَب ہم سے اَور برداشت نہ ہو سَکا تو ہم نے اتھینؔے شہر میں تنہا ٹھہرنا بہتر سمجھا۔ ہم نے المسیح کی خُوشخبری پھیلانے میں خُدا کے ہم خدمت اَور ہمارے بھایٔی تِیمُتھِیُس کو تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا، تاکہ وہ تُمہیں ایمان میں مضبُوط کرے اَور تمہارا حوصلہ بڑھائے، تاکہ اِن مُصیبتوں کی وجہ سے کویٔی گھبرا نہ جائے۔ کیونکہ تُم خُود جانتے ہو کہ ہم پر مُصیبتوں کا آنا ضروُری ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جَب ہم تمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہم ستائے جایٔیں گے۔ چنانچہ جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ اَیسا ہی ہُوا۔ اِسی سبب سے جَب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کر سَکا تو تمہارے ایمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا؛ مُجھے ڈر تھا کہ کہیں اَیسا نہ ہُوا ہو کہ شیطان نے تُمہیں آزمایا ہو اَور ہماری محنت بے فائدہ ہو گئی۔

تِیمُتھِیُس کا حوصلہ اَفزا خبر لانا

لیکن ابھی تِیمُتھِیُس تمہارے پاس سے ہمارے یہاں آیا ہے اَور اُس نے تمہارے ایمان اَور مَحَبّت اَور اِس بات کی ہمیں یہ خُوشخبری دی ہے کہ تُم ہمارا ذِکر خیر ہمیشہ کرتے ہو اَور ہم سے مِلنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسا کہ ہم تُم سَب سے مِلنے کی آرزُو رکھتے ہیں۔ اِس لیٔے، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم نے اَپنی ساری تنگی اَور مُصیبت میں تمہارے بارے میں تمہارے ایمان کے سبب سے تسلّی پائی۔ اَور اَب چونکہ تُم خُداوؔند میں قائِم ہو، اِس لیٔے ہم زندہ ہیں۔ اَور تمہاری وجہ سے اَپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصل ہُوئی ہے، اُس کے بدلے میں کِس طرح تمہارے ذریعہ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں؟ ہم رات اَور دِن خُوب دعا کرتے ہیں کہ تُم سے پھر ملیں اَور تمہارے ایمان میں جو کمی ہے اُسے پُورا کر دیں!

اَب کاش ہمارا خُدا اَور باپ خُود اَور ہمارا خُداوؔند یِسوعؔ ہمارے لیٔے راستہ کھول دے کہ ہم تمہارے پاس آ سکیں! اَور خُداوؔند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہمیں تُم سے مَحَبّت ہے اُسی طرح تمہاری مَحَبّت بھی آپَس میں اَور سَب لوگوں کے ساتھ بڑھے اَور چھلکتی جائے۔ تاکہ وہ تمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کرے کہ جَب ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ دوبارہ لَوٹیں، تو تُم ہمارے خُدا باپ کے سامنے پاک اَور بے عیب ٹھہرو۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.