Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
1 تواریخ 1
آدمؔ سے لے کر اَبراہامؔ تک کا شجرہ نَسب
بنی نُوح
آدمؔ، شیتؔ، انُوشؔ،
قینانؔ، مہلل ایل، یاردؔ،
حنوخؔ، متُوسِلحؔ، لمکؔ،
نُوح۔
بنی نُوح: شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ۔
یافیتؔ کی نَسل
بنی یافیتؔ یہ ہیں:
گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔
بنی گومرؔ یہ ہیں:
اشکِنازؔ، ریفتؔ اَور توغرمہؔ تھے۔
بنی یاوانؔ یہ ہیں:
اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور رودانیم1 تھے۔
بنی حامؔ کا شجرہ نَسب
بنی حامؔ یہ ہیں:
کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ ہُوئے۔
بنی کُوشؔ یہ ہیں:
سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔
بنی رعماہؔ:
شیبا اَور دِدانؔ۔
کُوشؔ نِمرودؔ کا باپ تھا،
نِمرودؔ جو رُوئے زمین پر پہلا زبردست سُورما کے طور پر مشہُور ہُوا۔
بنی مِصر:
لُودیؔم، عنامیمؔ، لہابیمؔ، نفتوحیؔم، فتروسیم، کسلوحیم (جِن سے فلسطینی قوم نکلی) اَور کفتُوری۔
بنی کنعانؔ
اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی، یبُوسی، امُوری، گِرگاشی، حِوّیؔ، عَرکی، سیِنی، اَروادیؔ، ضِماریؔ اَور حماتیؔ تھے۔
بنی شِمؔ
بنی شِمؔ یہ ہیں:
عیلامؔ، اشُور، اَرفاکسَدؔ، لُودؔ اَور ارام تھے۔
اَور بنی ارام یہ ہیں:
عُوضؔ، حُولؔ، گیتھرؔ اَور میشکؔ۔
اَرفاکسَدؔ شِلحؔ کا باپ تھا،
اَور شِلحؔ عِبرؔ کا باپ تھا۔
اَور عِبرؔ کے دو بیٹے پیدا ہویٔے:
ایک کا نام پِلِگ2 تھا کیونکہ اُن کے ایّام میں دُنیا کے لوگ تمام زبانوں میں تقسیم ہُوئے تھے اَور اُن کے بھایٔی کا نام یُقطانؔ تھا۔
بنی یُقطانؔ یہ ہیں:
اَلمُودادؔ، شِلفؔ، حَصارمِبیتؔھ، یِراحؔ، ہَدورامؔ، اُوزالؔ، دِقلہؔ، عُبالؔ یا عیبالؔ، اَبی ماایلؔ، شیبا، اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔
شِمؔ، اَرفاکسَدؔ، شِلحؔ،
عِبرؔ، پِلِگ، رِعوؔ،
سِروگ، ناحوؔر، تیراحؔ،
اَبرامؔ (یعنی اَبراہامؔ)۔
اَبراہامؔ کا خاندان
اَبراہامؔ کے بیٹے: اِصحاقؔ اَور اِشمعیل تھے۔
ہاگرؔ سے اَبراہامؔ کی اَولاد
اُن کی نَسل یہ ہے:
اِشمعیل کا پہلوٹھا نبایوتؔ جو اُس کے بعد، قیدارؔ، ادبیلؔ، مبسامؔ، مِشماعؔ، دُومہؔ، مَسّا، حددؔ، تیماؔ یطُورؔ، نافیشؔ اَور قِدمہؔ۔
یہ بنی اِشمعیل تھے۔
قِطورہؔ سے اَبراہامؔ کی اَولاد
اَبراہامؔ کی داشتہ قِطورہؔ کی اَولاد یہ ہیں:
زِمرانؔ، یُقشانؔ، مِدان،
مِدیان، اِشبقؔ اَور شُوعؔح۔
اَور بنی یُقشانؔ سے:
شیبا اَور دِدانؔ۔
اَور بنی مِدیان یہ ہیں:
عیفاہؔ، عِفرؔ، حنوخؔ، اَبیداعؔ اَور اِلدعؔح تھے۔
یہ سَب قِطورہؔ کی اَولاد تھے۔
سارہؔ سے اَبراہامؔ کی اَولاد
اَبراہامؔ اِصحاقؔ کے والد تھے۔
بنی اِصحاقؔ:
عیسَوؔ اَور اِسرائیل۔
عیسَوؔ کے بیٹے
عیسَوؔ کے بیٹے یہ ہیں:
اِلیفزؔ، رِعوایلؔ، یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ۔
بنی اِلیفزؔ:
تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، گعتامؔ اَور قِنٰز؛
تِمنع سے عمالیقؔ۔
رِعوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں:
ناحات، زیراحؔ، شمّہ اَور مِزّہؔ۔
اِدُوم میں شعِیرؔ کے لوگ
بنی سِعِیؔر:
لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ اَور عناہؔ، دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ۔
بنی لوطانؔ یہ ہیں:
حَوریؔ اَور ہومامؔ۔ لوطانؔ کی ایک بہن بھی تھی جِس کا نام تِمنؔا تھا۔
بنی شوبلؔ یہ ہیں:
علوانؔ، مناحاتؔ، عیبالؔ، شِفوؔ اَور اونامؔ۔
بنی ضِبعونؔ یہ ہیں:
ایّہ اَور عنہؔ۔
عناہؔ کا بیٹا دیشونؔ تھا۔
دیشونؔ کے بیٹے یہ ہیں:
حیمدانؔ، اِشبانؔ، اِترانؔ اَور کِرانؔ۔
بنی ایضرؔ:
بِلہانؔ، زعوانؔ اَور عقانؔ۔3
دیشانؔ4 کے بیٹے یہ ہیں:
عُوضؔ اَور اَرانؔ۔
مُلکِ اِدُوم کے حُکمران
یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی:
بَیلعؔ بِن بعورؔ۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاباؔ تھا۔
بَیلعؔ کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔
اَور یُوبابؔ کی وفات کے بعد، حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا۔ جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔
حُشامؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بِن بِددؔ جِس نے مُوآب کے مُلک میں مِدیانیوں کو شِکست دی تھی بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے شہر کا نام عَوِیتؔ تھا۔
ہددؔ کی وفات کے بعد، شَملہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا جو مَشرِقہؔ کا باشِندہ تھا۔
شَملہؔ کی وفات کے بعد شاؤل اُس کا جانشین ہُوا جو دریائے فراتؔ کے کنارے کے رحوبوتھؔ کا باشِندہ تھا۔
شاؤل کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ بادشاہ بنا۔
بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ اِس کے بعد حددؔ کی بھی وفات ہو گئی۔
مُلکِ اِدُوم کے سرداروں کے نام یہ ہیں جو ہددؔ کے بعد حُکمرانی کئے:
تِمنؔا، عَلوہؔ، یتیتؔ، اُہلِیبامہؔ، اَیلہ، پِنونؔ، قِنٰز، تیمانؔ، مِبضارؔ، مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔
یہ سَب مُلکِ اِدُوم کے سرداروں کے نام ہیں۔
Source notes (4)
- Footnote رودانیم کچھ نُسخوں میں دودانیمؔ لِکھا ہے۔
- Footnote پِلِگ یعنی تقسیم
- Footnote عقانؔ کچھ نُسخوں میں یعقانؔ لِکھا ہے
- Footnote دیشانؔ کچھ نُسخوں میں دیشونؔ لِکھا ہے
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.