Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024
زبُور 87
بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔
یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛
یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو
یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔
اَے خُدا کے شہر!1
آپ کے بارے میں شاندار باتیں کہی جاتی ہیں:
”میں راحبؔ اَور بابیل کے نام
اَپنے جاننے والوں کی فہرست میں درج کروں گا،
فلسطین اَور کُوشؔ بھی صُورؔ سمیت اُن میں شامل ہوں گے۔
اَور کہُوں گا، ’یہ صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔‘ “
بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا،
”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے،
اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“
یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے:
”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“
جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے،
”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“
Source notes (1)
- Footnote خُدا کے شہر! یروشلیمؔ خُدا کا شہر کہلاتا ہے۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.