Skip to content
BibleKenya

‪Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024

زبُور 70

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔ ایک درخواست۔

اَے خُدا، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛

اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔

جو میری جان کے درپے ہیں

وہ شرمندہ اَور پریشان ہوں؛

اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں

وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔

وہ جو میرے دشمن مُجھ پر، ”آہ! آہ“ کرتے ہیں!

وہ سَب اَپنی رُسوائی کے باعث پسپا ہو جایٔیں۔

لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں

آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛

اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں،

”یَاہوِہ عظیم ہیں!“

لیکن مَیں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛

اَے خُدا میرے پاس جلد آئیں،

آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛

اَے یَاہوِہ، اَب دیر نہ کریں۔

‪Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.