Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024
زبُور 15
داویؔد کا زبُور۔
اَے یَاہوِہ، آپ کے مَقدِس میں کون رہے گا؟
آپ کے مُقدّس پہاڑ پر کون سکونت کرےگا؟
اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے،
وہ جو راستبازی پر چلتا ہے،
اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے،
جو اَپنی زبان سے جھُوٹے اِلزام نہیں لگاتا،
اَور اَپنے ہمسایہ سے بدی نہیں کرتا
اَور نہ کسی پڑوسی کو بدنام کرتا ہے،
یَاہوِہ کی نگاہ میں جو کمینے اِنسان کو حقیر جانتا ہے،
لیکن جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں اُن کا اِحترام کرتا ہے؛
جو قَسم کھا کر اُسے توڑتا نہیں
خواہ اُسے نُقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے؛
جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛
اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔
اَیسے کام کرنے والا
کبھی جنبش نہ کھائے گا۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.