Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024
زبُور 114
جَب اِسرائیل، مُلک مِصر میں سے نکل آئے،
یعنی یعقوب کا گھرانا اجنبی زبان بولنے والوں میں سے نکلے،
تَب یہُوداہؔ خُدا کا پاک مَقدِس ٹھہرا،
اَور اِسرائیل اُن کی مملکت۔
سمُندر یہ دیکھ کر بھاگ نِکلا،
اَور دریائے یردنؔ پیچھے ہٹ گیا؛
پہاڑ مینڈھوں کی مانند اُچھلے،
اَور پہاڑیاں برّوں کی مانند کُودنے لگیں۔
اَے سمُندر، تُمہیں کیا ہُوا جو تُم بھاگے،
اَور اَے یردنؔ تُم کیوں پیچھے ہٹے؟
اَے پہاڑو! تُم کیوں مینڈھوں کی مانند اُچھلے
اَور اَے پہاڑیو! تُمہیں کیا ہُوا کہ تُم برّوں کی مانند کوُدنے لگیں؟
اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے،
یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،
جِس نے چٹّان کو جھیل،
اَور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیا۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.