Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024
ایُّوب 25
بِلددؔ
تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:
”خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛
وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔
کیا اُن کے لشکروں1 کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟
وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟
پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟
جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟
جَب چاند بھی رَوشن نہیں
اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں،
پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے،
ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!“
Source notes (1)
- Footnote لشکروں یا فرشتوں
Biblica® Open Urdu Contemporary Version 2024. Copyright © Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. Source: Open.Bible. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-11-09.