Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 95

آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛

آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان1 کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔

آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں

اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔

کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں،

اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔

زمین کی گہرائیاں یَاہوِہ ہی کے ہاتھ میں ہیں،

اَور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُن ہی کی ہیں۔

سمُندر اُن کا ہے کیونکہ اُن ہی نے اُسے بنایا،

اَور اُن ہی کے ہاتھوں نے خشک زمین کو تشکیل کیا۔

آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں،

اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛

کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں

اَور ہم اُن کی چراگاہ کے لوگ،

اَور اُن کے گلّہ کی بھیڑیں ہیں۔

اگر آج تُم اُن کی آواز سُنو،

تُم اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو، جَیسا تمہارے آباؤاَجداد نے مریبہؔ2 میں کیا تھا،

اَور جَیسا اُنہُوں نے اُس دِن بیابان میں مَسّہؔ کے مقام پر کیا تھا،

جہاں تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا،

حالانکہ مَیں نے جو کچھ کیا اُسے اُنہُوں نے دیکھا تھا۔

چالیس سال تک میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛

اَور مَیں نے کہا کہ یہ اَیسے لوگ ہیں جِن کے دِل گُمراہ ہوتے رہتے ہیں،

اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔

لہٰذا مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھا کر اعلان کیا،

کہ یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔

Source notes (2)
  1. Footnote نَجات کی چٹّان خُدا
  2. Footnote مریبہؔ یعنی جھگڑا

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.