Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 82
آسفؔ کا زبُور۔
بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛
اَور ”معبُودوں“ کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:
”تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے
اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟
مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛
مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔
کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛
اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔
”وہ، ’معبُود‘ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔
اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛
زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔
”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛
تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘
تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛
اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔“
اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں،
کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.