Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 8
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے؛ گِتّیت کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔
اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،
آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے!
آپ نے آسمان پر
اَپنا جلال قائِم کیا ہے۔
اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں
کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی،
تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،
جَب مَیں آپ کے آسمان پر،
جو آپ کی دستکاری ہے،
اَور چاند اَور سِتاروں پر،
جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،
تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟
اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟
اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا،
کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔
خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛
اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا:
یعنی سَب بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل،
اَور جنگل کے درندے،
آسمان کے پرندے،
اَور سمُندر کی مچھلیاں،
اَور جتنے جاندار سمُندروں کی راہوں میں تیرتے ہیں۔
اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،
آپ کا نام زمین پر کیسا زبردست ہے!
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.