Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 76

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ آسفؔ کا زبُور۔ ایک نغمہ۔

خُدا یہُوداہؔ میں مشہُور ہے؛

اُن کا نام اِسرائیل میں عظیم ہے۔

اُن کا خیمہ شالمؔ1 میں،

اَور اُن کی قِیام گاہ صِیّونؔ میں ہے۔

وہاں اُنہُوں نے چمکدار تیروں کو،

اَور ڈھالوں، تلواروں اَور اسلحہ جنگ کو توڑ ڈالا۔

آپ جلال سے مُنوّر ہیں،

اَور اُن پہاڑوں سے بھی زِیادہ دلکش ہے

جو شِکار کئے جانے والے جانوروں سے بھرے پڑے ہیں۔

سُورما فَوجی لُٹ گیٔے،

اَور اَپنی آخِری نیند سو رہے ہیں؛

سُورماؤں میں سے کسی

کا ہاتھ بھی کام نہیں کرتا۔

اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے،

گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔

صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے،

اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟

آپ نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا،

اَور زمین ڈر کر چُپ ہو گئی۔

جَب آپ اَے خُدا، اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھیں،

تاکہ مُلک کے تمام مظلوم بچا لئے جائیں،

بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے،

اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔

یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛

اَور اِردگرد کے سَب لوگ

اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔

خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛

اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔

Source notes (1)
  1. Footnote شالمؔ یروشلیمؔ کا قدیمی نام، یعنی یروشلیمؔ کی مُختصر صورت ہے، دیکھئے: پیدا 14‏:18‏

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.