Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 75

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”التشخیتھ“ کے سُرپر مَبنی آسفؔ کا زبُور۔ ایک نغمہ۔

اَے خُدا، ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں،

لوگ آپ کے عجِیب کارناموں کا ذِکر کرتے ہیں۔

ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں کیونکہ آپ کا نام نزدیک ہے؛

آپ کا فرمان ہے: ”میں وقتِ مُعیّن پر؛

راستی سے اِنصاف کرتا ہُوں۔

جَب زمین اَور اُس کے سَب لوگ تھرتھرانے لگتے ہیں،

تَب میں ہی اُس کے سُتونوں کو مضبُوطی سے قائِم رکھتا ہُوں۔

مغروُروں سے کہتا ہُوں، ’اَب اَور شیخی نہ بگھارو،‘

اَور بدکار لوگوں سے کہتا ہُوں، ’اَپنے سینگ1 اُونچے نہ کرو۔

اَپنے سینگ خُداتعالیٰ کے خِلاف نہ اُٹھاؤ؛

اَور گردن کشی2 سے بات نہ کرو۔‘ “

اِنسان کو نہ تو کویٔی مشرق سے اَور نہ مغرب سے

اَور نہ ہی بیابان سے سرفراز کر سَکتا ہے۔

بَلکہ خُدا ہی اِنصاف کرتا ہے؛

وہ کسی کو پست کرتا ہے اَور کسی کو سرفراز۔

یَاہوِہ کے ہاتھ میں پیالہ ہے

جو مَسالہ مِلا ہُوا جھاگ والے انگوری شِیرہ سے بھرا ہُواہے؛

وہ اُسے اُنڈیلتا ہے اَور دُنیا کے تمام بدکار لوگ

اُسے اُس کی تلچھٹ تک پی جاتے ہیں۔

میں ہمیشہ یہ اعلان کرتا رہُوں گا؛

میں یعقوب کے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔

مَیں، ”تمام بدکار لوگوں کے سینگ کاٹ ڈالوں گا،

لیکن صادقوں کے سینگ اُونچے کئے جایٔیں گے۔“

Source notes (2)
  1. Footnote اَپنے سینگ قُوّت
  2. Footnote گردن کشی ضِد یا فخر

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.