Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 64
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
اَے خُدا، جَب مَیں دعا میں فریاد کروں تو آپ اُسے سُن لیں؛
اَور میری جان کو دُشمن کی دھمکیوں سے بچائے رکھیں۔
بدکار لوگوں کی سازش،
اَور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے محفوظ رکھیں۔
وہ اَپنی زبانوں کو تلوار کی مانند تیز کرتے ہیں
اَور اَپنی باتوں کے مہلک تیر چلاتے ہیں۔
وہ بے قُصُور اِنسان کو چھُپ کر نِشانہ بناتے ہیں؛
اَور کسی خوف کے بغیر اَچانک وار کرتے ہیں۔
وہ بُرے منصُوبے باندھنے میں ایک دُوسرے کو مشتعل کرتے ہیں،
اَور اَپنے جال پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں؛
اَور خُود سے پُوچھتے ہیں، ”اُنہیں کون دیکھے گا؟“
وہ لوگ بُرائی کے منصُوبے بناتے ہیں اَور ایک دُوسرے سے کہتے ہیں،
”ہم نے کیا ہی خُوب منصُوبہ بنایا!“
یقیناً اِنسان کے دِل اَور دماغ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔
لیکن خُدا اُن پر تیر برسائیں گے؛
اَور وہ ناگہاں زخمی ہو جایٔیں گے۔
وہ اُن کی اَپنی زبانوں کو اُن کے خِلاف گویا کرکے
اُنہیں برباد کر دیں گے؛
اَور سَب لوگ اُنہیں دیکھ دیکھ کر حقارت سے اَپنے سَر ہلائیں گے۔
تمام بنی آدمؔ ڈر جایٔیں گے؛
اَور خُدا کے کاموں کا ذِکر کریں گے
اَورجو کچھ خُدا نے کیا ہے اُس پر غوروخوض کریں گے۔
راستباز یَاہوِہ میں شادمان ہوں
اَور اُس میں پناہ لیں؛
سَب جو راست دِل ہیں اُن کی سِتائش کریں!
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.