Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 56

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے ”دُور بلُوطوں پر فاختہ یا کبُوتری“ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔ مِکتام‏ جَب فلسطینیوں نے اُنہیں گاتؔھ میں گرفتار کیا ہُوا تھا۔

اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ لوگ شِدّت سے میرا تعاقب کرتے ہیں؛

وہ دِن بھر اَپنا حملہ جاری رکھتے ہیں۔

میرے دُشمن دِن بھر میرا تعاقب کرتے ہیں؛

اَیسے مغروُر لڑنے والوں کی تعداد بہت زِیادہ ہے۔

جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔

اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے،

اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔

فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟

دِن بھر وہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں؛

وہ ہمیشہ مُجھے نُقصان پہُنچانے کے درپے رہتے ہیں۔

وہ ساز باز کرکے میری گھات میں بیٹھتے ہیں،

اَور میرے ہر قدم پر نگاہ رکھتے ہیں،

کیونکہ وہ میری جان کے خواہاں ہیں۔

اُن کی بدکاری سے اُنہیں ہرگز بچ کر نکلنے نہ دینا؛

اَے خُدا، اَپنے قہر میں اُمّتوں کو زوال سے دوچار کریں۔

میرے نالوں کو لِکھ لے؛

میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔

کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟

جَب مَیں مدد کے لیٔے آپ کو پُکاروں گا

تو میرے دُشمن پسپا ہو جایٔیں گے۔

تَب میں جان لُوں گا کہ خُدا میری طرف ہیں۔

خُدا کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ فخر ہے،

میں یَاہوِہ کے کلام کی تعریف کرتا ہُوں۔

اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا،

اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟

اَے خُدا، مَیں نے آپ کی مَنّتیں مانی ہیں؛

میں اَپنی شُکر گُزاری کے نذرانے آپ کے حُضُور پیش کروں گا۔

کیونکہ آپ نے میری جان کو موت سے میری حِفاظت کی،

اَور میرے پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے،

تاکہ میں خُدا کے سامنے

زندگی کے نُور میں چلُوں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.