Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 54

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا مشکیل۔‏ جَب زِیفیوں نے جا کر شاؤل سے کہا کہ کیا، ”داویؔد ہمارے درمیان پناہ لئے ہُوئے نہیں؟“

اَے خُدا، اَپنے نام کے وسیلہ سے مُجھے بچائیں؛

اَپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کریں۔

اَے خُدا، میری دعا سُن لیں؛

میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگائیں۔

میرے بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں؛

سنگدل لوگ میری جان کے خواہاں ہیں،

اَیسے لوگ جو خُدا کا کویٔی لحاظ نہیں کرتے۔

یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛

خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔

جو مُجھ پر تہمت لگاتے ہیں اُن کی بُرائی اُن ہی پر لَوٹا دیں؛

خُدا اَپنی صداقت کے مُطابق اُنہیں تباہ کر دیں۔

مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔

کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے میری تمام مُصیبتوں سے چھُڑایا ہے،

اَور میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھ لی ہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.