Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 43
اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں،
اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف
میری وکالت کریں؛
اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے
مُجھے چھڑائیں۔
آپ ہی خُدا میرے محکم قلعہ ہیں،
آپ نے کیوں مُجھے ترک کر دیا؟
میں دُشمن کے ظُلم کے باعث،
کیوں ماتم کرتا پھروں؟
اَپنا نُور اَور اَپنی سچّائی ظاہر کریں،
وُہی میری رہبری کریں؛
وُہی مُجھے آپ کے مُقدّس پہاڑ1 پر،
اَور آپ کی قِیام گاہ تک پہُنچا دیں۔
تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا،
اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔
اَے خُدا، میرے خُدا!
میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔
اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟
اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ،
کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی
اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔
Source notes (1)
- Footnote مُقدّس پہاڑ کوہِ صِیّونؔ
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.