Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 4

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔

جَب مَیں آپ کو پُکاروں، تو مُجھے جَواب دیں!

اَے میرے عادل خُدا،

مُجھے میری تکلیف سے بَری کریں؛

مُجھ پر مہربانی کریں اَور میری دعا سُنئے۔

اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟

تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے،

اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟

جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛

جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔

تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛

خاموش رہو،

اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو،

اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔

صداقت کی قُربانیاں راستی سے گزرانو

اَور یَاہوِہ پر توکّل کرو۔

کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“

اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،

آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے،

جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔

میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا،

کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں

جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.