Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 36

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ یَاہوِہ کے خادِم داویؔد کا زبُور۔

بدکار لوگوں کی بدی کے متعلّق

میرے دِل میں یہ خیال آتا ہے:

نہ ہی اُن کی آنکھوں میں

خُدا کا خوف ہے۔1

کیونکہ وہ خُود اَپنی نظر میں اَپنے آپ کو خُوش قِسمت سمجھتا ہے

کہ اُس کا گُناہ نہ تو فاش ہوگا اَور نہ مکرُوہ ہی سمجھا جائے گا۔

اُس کے مُنہ کا کلام بد اَور پُر فریب ہوتاہے؛

اَور وہ دانشمندی اَور نیکی سے دست بردار ہو چُکاہے۔

وہ اَپنے بِستر پر بھی بُرائی کے منصُوبے باندھتا ہے؛

اَور گُناہ آلُودہ راہ اِختیار کرتا ہے

اَور بدکاری سے باز نہیں آتا۔

اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمان تک پہُنچتی ہے،

اَور آپ کی وفا شعاری فلک کو چھُوتی ہے۔

آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے،

اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔

اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔

اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت

کس قدر بیش قیمتی ہے!

کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ،

سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔

وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛

اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔

کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛

اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔

اَپنے شناساؤں پر اَپنی شفقت و مَحَبّت،

اَور راست دِل والوں پر اَپنی راستبازی جاری رکھو۔

مغروُر مُجھ پر لات اُٹھانے نہ پایٔے،

نہ بدکار لوگوں کا ہاتھ مُجھے ہانکنے پایٔے۔

دیکھو، بدکار کیسے گِر پڑے۔

یُوں نیچے پھینکے گیٔے کہ اَب اُٹھ بھی نہیں پاتے۔

Source notes (1)
  1. Footnote رُوم 3‏:18‏

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.