Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 28

داویؔد کا زبُور۔

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛

آپ ہی میری چٹّان ہیں،

میری طرف سے کان بند نہ کریں،

کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں،

تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔

جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف

جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں،

جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں،

تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔

مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں،

جو بدکاری کرتے رہتے ہیں،

جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں

لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔

اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں،

اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛

اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں،

اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔

چونکہ وہ یَاہوِہ کے کاموں کا

اَور اُن کی دستکاری پر توجّہ نہیں کرتے،

وہ اُنہیں پچھاڑ دیں گے

اَور پھر کبھی بھی اُٹھنے نہ دیں گے۔

یَاہوِہ کی سِتائش ہو،

کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔

یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛

میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔

اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے

اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔

یَاہوِہ اَپنے لوگوں کی قُوّت ہیں،

اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے نَجات کا محکم قلعہ ہیں۔

اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛

اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.