Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 26
داویؔد کا زبُور۔
اَے یَاہوِہ، میرا اِنصاف کریں،
کیونکہ مَیں نے پاک زندگی گزاری ہے؛
مَیں نے پس و پیش کئے بغیر
یَاہوِہ پر توکّل کیا ہے۔
اَے یَاہوِہ، مُجھے جانچیں اَور آزمائیں،
میرے دِل اَور دماغ کو پرکھیں؛
کیونکہ آپ کی لافانی مَحَبّت ہمیشہ میرے سامنے ہے،
اَور مَیں مسلسل آپ کی سچّائی کی راہ پر گامزن ہُوں۔
میں دغابازوں کی صحبت میں نہیں بیٹھتا،
اَور نہ ریاکاروں کے ہمراہ چلتا ہُوں؛
بدکاروں کی محفل سے مُجھے نفرت ہے
اَور بدکار لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے دُور بھاگتا ہُوں۔
میں اَپنے ہاتھ دھوکر اَپنی بےگُناہی ثابت کروں گا،
اَے یَاہوِہ، اَور تَب آپ کے مذبح کا طواف کروں گا،
تاکہ بُلند آواز سے آپ کی سِتائش کروں
اَور آپ کے سَب عجِیب کارناموں کو بَیان کروں۔
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی قِیام گاہ،
اَور آپ کی جلالی بارگاہ کو عزیز رکھتا ہُوں۔
آپ میری جان کو اُن گُنہگاروں کے ساتھ،
اَور میری زندگی کو اُن خُونخواروں کے ساتھ نہ لیں،
جِن کے ہاتھوں میں بُرے منصُوبے ہیں،
اَور جِن کے داہنے ہاتھ رشوتوں سے بھرے ہُوئے ہیں۔
لیکن مَیں بے عیب زندگی گزارتا ہُوں؛
مُجھے چھُڑا لیں اَور مُجھ پر رحم فرمائیں۔
میرے پاؤں ہموار جگہ پر قائِم رہتے ہیں؛
میں بڑے مجمع میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.